منگولیا میں شدید سردی کے باعث ، 21 لاکھ جانور ہلاک
- 27, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: منگولیا میں شدید ٹھنڈ اور برف باری کے باعث رواں موسم سرما میں اب تک 21 لاکھ سے زیادہ جانور ہلا ہو چکے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق لینڈ لاکڈ ملک میں دسمبر تا مرچ کے درمیان شدید سرد موسم کا ہونا کوئی تعجب نہیں، جہاں کچھ علاقوں میں پارہ گر کر منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک آجاتا ہے۔ منگولیا کی وزرات زراعت نے بتایا کہ شدید تھکاوٹ اور بھوک کے باعژ 21 لاکھ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، سرکاری رپورٹ کے مطابق منگولیا میں چھے کروڑ 47 لاکھ جانور ہیں، جس میں بھیڑ ، گھوڑے اور بکریاں اور گائیں شامل ہیں۔
تبصرے