روس نے کیا فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگانے کا

پیٹرولیم مصنوعات

نیوز ٹوڈے :   روس کی خبر رساں ایجنسی" آر بی سی نے " خبر جاری کی ہے کہ روس نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات برآمدات پر چھ ماہ کی پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے - ڈپٹی وزیر اعظم ( الیگزینڈر نواک ) کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ نوواک نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کو لوکل مارکیٹ میں مستحکم کرنے اور ضرورت سے بڑھ کر پیٹرولیم مصنوعدات کی مانگ کو پورا کرنے کیلیے یہ اقدام نا گزیر تھے -

روسی وزیر اعظم ( میخائل میشوستن) نے یکم مارچ سے تمام کمپنیوں کو اس پابندی کے اطلاق کا حکم دے دیا ہے - روسی زرائع کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ( یو اے ای یو ) میں شامل ملکوں پر نہیں ہوگا ـ یو اے ای یو میں قازقستان ، منگولیا ، آرمینیا ، بیلا روس ،ازبکستان ، جارجیا ، کرغیزستان شامل ہیں ـ اس سے پہلے گزشتہ برس بھی روس نے دو ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی تھی ـ لیکن اس مرتبہ ان پابندیوں کی مدت طویل ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+