شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللّٰہ کی پکڑ مضبوط ہو چکی ہے ، صیہونی میڈیا

اسرائیلی مزاحمتی جماعت

نیوز ٹوڈے :   لبنان کی اسلامی مزاحمتی جماعت ( حزب اللہ) نے آج ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 50 سے زائد میزائلیں داغی ہیں - حزب اللٰہ نے شمالی فلسطین میں ( شبعا فارمز) میں اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنایا ہےـ حزب اللہ کے ان حملون میں اسرائیل کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ـ 24 گھنٹوں کے دوران لبنانی فوج نے جولان میں واقع اسرائیلی ہیڈ کوارٹر پر 60 کے قریب راکٹ داغے ـ حزب اللہ نے" جبل الجرمق میں مرون ایئر کنٹرول بیس " پر بھی کئی میزا ئلیں داغیں -

حزب اللہ نے " کریات شمونہ" میں بھی اسرائیل کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے ـ حزب اللہ کے ان حملوں میں اسرائیلی فوج کے قیمتی ہتھیار اور کئی فوجی ہلاک ہوۓ ہیں ـ اسرائیلی حکومت نے بھی حزب اللہ کے ان حملوں اور صیہونی فوج کے نقصان کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا ہے - صیہونی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی پکڑ شمالی مقبوضہ فلسطین میں مضبوط ہو چکی ہے اس علاقے میں اسرائیلی فوج پھنسی ہوئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+