بھارتی ریاست اترپردیش میں خاوند کی موت کا سن کر بیوی نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
- 28, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت میں ایک شخص کی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت پر اس کی بیوی نے بھی خود کشی کر لی ـ بھارتی میڈیا نے خبر شائع کی ہے کہ بھارت کی ریاست (اتر پردیش کے غازی آباد شہر) کے باسی جوڑے کی زندگیوں کا خاتمہ اس طرح ہوگا کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا - بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق غازی آباد کے "ابھیشک اور انجلی" نے پچھلے سال 30 نومبر کو شادی کی تھی -
دونوں میاں بیوی ایک دن پہلے سیر کرنے کیلیے چڑیا گھر گۓ جہاں پر اچانک ابھیشک کے سینے میں شدید درد اٹھنے لگا انجلی نے ابھیشک کے دوستوں کو فون کر کے اطلاع دی جس پر ابھیشک کے دوست اسے ہسپتال لے گۓ ـ لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ابھیشک کی موت واقع ہو چکی تھی ۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کر دی - ابھیشک کی میت جب گھر پہنچی تو انجلی اپنے خاوند کی موت کا دکھ برداشت نہ کر سکی اور اس نے فلیٹ کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا -
تبصرے