منگولیا میں شدید سردی نے تمام عالمی ریکارڈ توڑ دیے

شدید سردی

نیوز ٹوڈے:   شدید سردی کی وجہ سے (منگولیا) میں 20 لاکھ سے زیادہ جانور ہلاک ہو گۓ ـ منگولیا میں ہرسال مارچ سے لے کر دسمبر تک شدید سردی پڑتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ـ ان 4 ماہ کے دوران منگولیا کے کچھ علاقوں کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک نیچے جا گرتا ہے ـ لیکن اس سال تو منگولیا میں پڑنے والی شدید برفباری کی وجہ سے سردی نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں.

منگولیا کے زراعت کے وزیر نے پیر والے دن اپنے ایک بیان میں بتایا کہ منگولیا میں اس سال پڑنے والی شدید سردی کی وجہ سے اور بھوک کی وجہ سے 20 لاکھ سے زیادہ جانور موت کے منہ میں چلے گۓ ہیں - انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 تک منگولیا میں جانوروں کی پائی جانے والی تعداد 6 کروڑ 7 لاکھ سے اوپر تھی - ان میں بھیڑ ، بکریاں ، گھوڑے اور گاۓ وغیرہ تمام جانور شامل ہیں - اس سے پہلے 2022- 2023 میں 44 لاکھ سے زیادہ جانور ہلاک ہو گۓ تھے ـ منگولین حکام کے مطابق اس سال خشک سالی کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+