کیا سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے؟ بڑا بیان سامنے آگیا

سعودی عرب اسرائیل

نیوز ٹوڈے :  امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب سے متعلق بڑا بیان دیتے ہوۓ کہا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لۓ تیار ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ متعد د عرب ممالک بشمول قطر چھ خلیجی ریاستوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح غزہ میں جنگ بندی کے لۓ ہمیں بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا موقعہ ملے گا۔ اسرائیل کے وجود کو برقراررکھنے کے لیے دو ریاستی حل ناگزیرہے۔ اسرائیل کو غزہ پر حملے روکنا ہوں گے اور رفع میں فلسطینیوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا ورنہ عالمی حمایت کھو دے گا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+