جو بائیڈن کی بے حسی ، سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج

جو بائیڈن

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں ہزاروں نہتے فلسطینیوں کی معصوم جانوں کے ضیاع پر امریکی صدر کی غیر سنجیدگی اور بے حسی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ آئس کریم کا مزہ لیتے ہوئے صدر جو بائیڈن کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل۔ سوشل میڈیا صارفین نے امریکی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تو یہاں تک کہ دیا کہ معصوم  فلسطینیوں کی جگہ اگر آپ کا بچہ ظلم و بربریت سے قتل ہوتا تو کیا تب بھی ایسے ہی  آئس کریم کھا رہے ہوتے؟ ایک اور صارف نے یوں کہا کہ یہ طرزِِِِِِ عمل یرغمالیوں کے بارے میں بائیڈن کے احساسات کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ غزہ میں سیزفائر آئندہ پیر تک متوقع ہے۔ دوسری جانب امریکی عہدیدار نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ  جنگ کے خاتمے سے متعلق بڑی رکاوٹیں دور ہو گئ ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+