چین کا پاکستان کے لۓ ایک بڑا قدم

چین  پاکستان

نیوز ٹوڈے :  چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت بڑھانے پر رضامندی کا اظہار۔ پاکستان کی جانب سے یہ قرض 23 مارچ کو واجب الادا تھا۔ چین اس قرض پر سود کی شرح بڑھانے کا خواہشمند تھا لیکن پاک چین لازوال دوستی اور پاکستان کی نحیف معیشت کو سہارا دینے کی غرض سے چین کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کی جانب  سے بیجنگ کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے اور چینی سفارت خانے کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوروپے میں قدر میں کمی کی وجہ سے 26.6 بلین روپے کے سود کی نمایاں رقم ادا کی اور حالیہ الیکشن سے قبل پاکستان کے عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ ماہ چین سے قرضوں میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+