غزہ میں جاری جنگ کا ہدف حماس لیڈر 'یحیٰی سنوار' کا کسی بھی طریقے سے خاتمہ ہے

اسرائیلی

نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری جنگ اور اسرائیلی نسل کشی میں اسرائیل کا ہدف حماس کے لیڈر(السنوار) کو مارنا یا انہیں گرفتار کرنا ہے ـ اسرائیلی فوج اور حکومت کا کہنا ہے کہ السنوار کی گرفتاری کا مطلب حماس کا خاتمہ ہے  اور اسرائیلی فوج یحیٰی السنوار کو اسلیے بھی ختم کرنا چاہتی ہے ـ کیونکہ ان کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گۓ حملوں کا ماسٹر مائنڈ السنوار ہی ہے ـ لیکن اب تک کی گئی تمام کوششوں اور کارروائیوں کے باوجود صیہونی فوج السنوار تک نہ پہنچ پائی ـ

امریکی اخبار ( واشنگٹن پوسٹ) کے مطابق  " السنوار کو مارنا یا پکڑنا بہت مشکل ہے" ـ اسرائیل اور امریکی حکام کی متفقہ راۓ ہے کہ یحیٰی سنوار ، خان یونس میں بنائی گئی سرنگوں میں چھپا ہوا ہے ـ اور اسرائیلی یرغمالیوں کو ڈھال بناۓ ہوۓ وہ یرغمالیوں کے گھیرے میں ہے ـ اسلیے السنوار پر حملہ کرنا یا اسے پکڑنا اسرائیلی یر غمالیوں کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے ـ السنوار کو تلاش کرکے بھی اس تک پہنچنا اور اسے پکڑنا بہت مشکل ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+