بھارتی ریاست راجستھان کے ہسپتال میں مریض خاتون کے ساتھ ہسپتال کے عملے کی زیادتی

راجستھان

نیوز ٹوڈے : بھارت میں مریض خاتون کے ساتھ آیا افسوسناک واقعہ پیش ـ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست (راجستھان) کے الور شہر میں ایک 2 سالہ شادی شدہ عورت پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل تھی ـ ہسپتال میں خاتون اکیلی تھی ، اور اس کے ساتھ اس کے گھر والوں میں سے کوئی نہیں تھا ـ اس عورت نے ہسپتال کے عملے پر الزام لگایا ہے کہ آدھی رات کے وقت ہسپتال کے میل نرسنگ سٹاف میں سے ایک شخص میرے کمرے میں گھس آیا اور میرے ساتھ نازیبا حرکات کرنے لگا ـ

اس عورت کا کہنا تھا کہ جب میں نے مزاہمت کی تو اس نے مجھے بے ہوشی کا ٹیکہ لگا دیا اور میری عصمت دری کی ـ خاتون کا کہنا تھا کہ جب مجھے ہوش آیا تو میں شور مچانے لگی جس پر اس شخص نے مجھے ڈرایا اور دوبارہ بے ہوشی کا انجکشن لگانے کی دھمکی دی ـ خاتون نے بتایا کہ جب میں نے ایک خاتون نرس سے اس کی شکایت کی اور مدد کی اپیل کی تو وہ بھی مجھے دھمکانے لگی ـ صبح اس متاثرہ عورت نے شوہر کو  ساری حقیقت سے آگاہ کر دیا اور پولیس کو شکایت درج کرا دی ۔ پولیس نے آئی سی یو وارڈ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+