ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد
- 29, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: سابق زمریکی صدر ٹرمپ پر رواں سال پرائمری انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، امریکی ریاست الینوائے کی عدالت نے سابق صدر ٹرمپ کو صدارتی پرائمری بیلٹ میں حصہ لینے سے راک دیا گیا۔ عدالت حکم کے مطابق، کیپیٹل ہل پر حملے اور بغاوت میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد رک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے ٹرائل کو روک دیا۔ امریکی سپریم کورٹ انتخابی مداخلت کیس میں ٹرمہ کے استثنی کے دعوی کا فیصلہ کرے گی۔ امریکی کورٹ کے فیصلے کے مطابق، اس دوران فیڈرل کورٹ میں کوئی بھی ٹرائل نہیں ہو گا اور عدالت کیس کی سماعت 22 اپریل کو کرے گی۔
تبصرے