ملکی خزانے کا وزیر کون ہو گا؟ لیگی رہنما عرفان صدیقی کی تصدیق
- 29, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستا کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی ہوں گے۔ لیگی رہنما نے اپنے ایک بیان میں اس بات کو واضح کیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ کی صدارت سھنبالیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یا تاثر غلط دیا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے، پی پی پی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا۔ عرفان صدیقی نے یہ بھی بیان جاری کیا کہ اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا ہر فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے۔ یاد رکھیں کہ اسحاق ڈار 1998, 2008, 2013 اور 2022 میں وزیر خزانہ کی کرسی سھنبال چکے ہیں۔
تبصرے