افریقی ملک مالی میں خوفناک مسافر بس حادثہ

مسافر بس حادثہ

نیوز ٹوڈے :  مغربی افریقی ملک ( مالی) میں آج ایک دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ، جس میں 31 افراد جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہو گۓ ہیں ـ باقی مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں اور خراشیں آئی ہیں - تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ایک مسافر بس مالی سے پڑوسی ملک ( برکینا فاسو ) جا رہی تھی ـ اور "دریاۓ بگوئی" کو عبور کرتےہوۓ بس پل سے دریا میں جا گری ـ اس خوفناک حادثے میں 31 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ، جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گۓ جن میں سے اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے-

مالی کے وزیر ذرائع آمدو رفت کے مطابق اس حادثے کی وجہ ڈرائیور کا مسافروں سے بھری بس سے کنٹرول کھو دینا ہے - بس بے قابو ہو کر دریا میں جا گری ـ مغربی افریقہ میں ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے اور ناقص ٹریفک قوانین کے باعث سڑک حادثے بہت عام اور معمولی بات ہیں ـ بلکہ ایک حالیہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک چوتھائی ٹریفک حادثات افریقہ میں پیش آتے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+