اسرائیل نے سعوی عرب کے ساتھ فلسطین کے دو ریاستی معاہدے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

اسرائیل سعودی عرب

نیوز ٹوڈے : اسرائیل نےسعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے بدلے فلسطین کو ایک الگ ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ـ کچھ عرصہ پہلے امریکی صدر "جوبائیڈن" نے ایک انٹر ویو کے دوران بیان دیا تھا کہ سعودی عرب اس شرط پر اسرائیل کی الگ حیثیت کو قبول کرنے کیلیے تیار ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کیلیے تیار ہو جاۓ تو  جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنا وجود قائم رکھنے کیلیے دو ریاستی حل کو قبول کرنا پڑے گا اور اس کے بدلے سعودی عرب اسرائیل کی الگ حیثیت کو تسلیم کر لے گا -

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اس معاملے میں قطر سمیت 6 عرب ملک اس کے ساتھ رابطے میں ہیں ، لیکن اسرائیل کے وزیر (ایلی کوہن) نے ان امکانات کو مسترد کرتے ہوۓ کہا ہے ، کہ فلسطین کو ایک الگ ریاست کی 'حیثیت سے تسلیم کرنے کے بدلے اسرائیل سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کرے گا ـ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ 'اگر دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی شرط فلسطین کی الگ حیثیت کو تسلیم کرنا ہے تو انہیں یہ قبول نہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+