الٹرا پروسیس غذائیں انسان کی قبل از وقت موت کی وجہ ، مختلف ملکوں کی مشترکہ تحقیق
- 01, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : الٹرا پروسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے انسانی صحت کو کئی نقصان دہ اثرات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ـ خطرے کی یہ گھنٹی اب تک ہونے والی سب سے بڑی طبی جانچ میں بجائی گئی ہے ـ (امریکی جونز ہوپکنسبلومرگ سکول آف عوامی صحت ، سڈنی کی ایک یونیورسٹی اور فرانس کی یونیورسٹی سوربونے) میں ہونےو الی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 'پراسیس شدہ خوارک کے استعمال سے انسانی صحت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے' - اس جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریاں ، کینسر ، زیابیطس ، دماغی بیماریاں اور وقت سے پہلے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے -
الٹرا پراسیس خوراک ایسی چیزیں جو تیار کرتے وقت کئی بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان چیزوں میں نمک ، چینی اور باقی مصنوعی اجزا کی مقدار بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے اور صحت کیلیے فائدہ مند غذائی اجزاء مثال کے طور پر فائبر بہت کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے - ان الٹرا پراسیس غذاؤں میں بریڈ ،فاسٹ فوڈز ، سویٹس ، ٹافیاں ، کیک ، زیادہ نمک والی اشیا ، مرغی اور مچھلی کے بنے نگٹس ، نوڈلز ، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں ـ یہ بتانے کی تو ضرورت ہی نہیں محسوس ہوتی کہ موجودہ دور میں لوگ کثرت سے روزانہ الٹرا پروسیس غذاؤں کا ہی استعمال کرتے ہیں -
تبصرے