خلیجی ممالک نے بھارتی فلموں کیخلاف ٹھوس قدم اٹھا لیا

خلیجی

نیوزٹوڈے:   خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے ہندوستانی پروپیگنڈا فلموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔  خلیجی ممالک میں بالی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں کا شکار ہیں، حال ہی میں ہندوستانی فلم آرٹیکل 370 کو خلیجی ممالک میں ریلیز ہونے سے روک دیا گیا۔  23 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم کا مقصد اگست 2019 میں مودی سرکار کا اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیل 370 کی غیر قانونی اور یکطرفہ  مسوخی کا جواز پیش کرنا ہے۔  2014  میں مودی سرکار کی حکومت آنے کے بعد 40 سے زیادہ فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں، ان فلموں میں زیادہ تر مقبوضہ کشمیر دکھایا جاتا رہا ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+