امریکا کی 114 سالہ خاتون کی طویل زندگی کا راز جانیں

امریکا

نیوزٹوڈے: الزبتھ فرانسس نے امریکہ کی سب سے معمر ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 114 سالہ خاتون کی پیدائش louisiana میں ہوئی تھی مگر 1920 میں وہ ٹیکساس منتقل ہو گئی تھیں۔ الزبتھ فرانسس کے خاندان نے بتایا کہ ان کے طرز زندگی کے کچھ اہم عناصر ان کی لمبی عمر کا راز ہے۔ الزبتھ کی نواسی نے بتاہا کہ وہ ہمیشہ اپنے صحت کا خیال رکھتی رہی ہیں۔ الزبتھ ، 100 سال کی عمر تک چہل قدمی کی عادی تھی ، جبکہ اپنی زندگی میں انہوں نے کبھی بھی تمباکو نوشی  اور الکحل کا استعمال نہیں کیا۔  اس کے علاوہ، اس نے کبھی فاسٹ فوڈ نہیں کھایا، زیادہ تر پھل اور سبزیاں کھاتی تھیں۔ عورت صرف اپنے گھر کے باغ میں اگائی جانے والی سبزیوں کا استعمال کرتی تھی۔ سائنس یہ بھی کہتی ہے کہ زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے سے عمر بڑھ جاتی ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+