اسرائیل ، حماس کی شرائط کو مانتے ہوۓ جنگ بندی معاہدے کیلیے راضی ہو گیا
- 04, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے ایک سینیئر اہلکار نے ہفتہ کے روز اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیل کے متعلق بیان دیا ہے ، کہ 'اسرائیل غزہ میں چھ ہفتوں کیلیے جنگ بندی کے معاہدے اور حماس کی شرائط کو ماننے کیلیے تیار ہے' ـ اور اب یہ حماس پر منحصر ہے کہ کیا وہ عارضی جنگ بندی معاہدہ کو قبول کرتے ہوۓ اسرائیلی یر غمالیوں کی رہائی کیلیے راضی ہوتا ہے ـ یا اسرائیل کے سامنے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے مزید شرائط منواۓ گا ـ حماس اپنے مستقل جنگ بندی مطالبے پر ڈٹا ہوا ہے -
امریکی اہلکار نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری کیلیے رات دن کوششیں کی جا رہی ہیں ـ تاکہ 'رمضان' جو کہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ ہے ـ اس میں جنگی بندی کرائی جاۓ ـ امریکی اہلکار نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حماس کو چاہیے کہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرتے ہوۓ یرغمالیوں کو رہا کر دے ـ کیونکہ ان قیدیوں کی حالت اچھی نہیں ہے - ان میں سے کچھ زخمی بھی ہیں اور کچھ بیمار ہیں ـ اگر دیکھا جاۓ تو امریکی حکام ان اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلیےسر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ـ جن کی تعداد غزہ میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے -
تبصرے