برطانوی کابینہ نے ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا

برطانوی کابینہ

نیوز ٹوڈے :   برطانیہ نے پاکستان ، افغانستان اور انڈونیشیا میں موجود انتہا پسندوں کے نام وارننگ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے ـ برطانیہ کے ایک نیوز چینل "اسکائی نیوز" نے خبر دی ہے کہ برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور انڈونیشیا میں موجود انتہا پسندوں کی جانچ کر کے ان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگائی جاۓ - اسکائی نیوز چینل کے مطابق برطانوی کابینہ اس بات کی طاقت رکھتی ہے کہ وہ ایسے خطرناک عوام دشمن افراد کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک سکے -

اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانوی وزراء اپنے یہ اختیارات ایسے افراد کو روکنے کیلیے استعمال کر سکتے ہیں جو برطانیہ کی قومی سلامتی کیلیے خطرہ ہوں ـ وزراء نے اس فہرست میں ایسے لوگوں کے نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ـ جو نسل پرستی، اشتعال انگیزی اور جمہوری عمل کے خلاف تشدد اور دباؤ کے عمل کو پسند کرتے ہوں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+