ہیٹی جیل پر جرائم پیشہ افراد نے حملہ کرکے ہزاروں قیدیوں کو بھگا دیا

جیل سے فرار

نیوز ٹوڈے :   ہیٹی کے دارالحکومتی شہر پورٹ ( او پرنس ) کی جیل پر جرائم پیشہ گروہ نے حملہ کر کے 4 ہزار سے زائد قیدی آزاد کروا لیے ـ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل سے فرار ہونے والے ان قیدیوں میں وہ قیدی بھی شامل ہیں - جو 2021 میں ہیٹی کے صدر "جوونیل مویس" کے قتل کے کیس میں قید تھے ـ برطانوی نیوز کے مطابق ہیٹی میں حالات اس وقت کشیدہ ہوۓ جب ہیٹی کے وزیر اعظم ( ایریل ہینری ) نیوربی گۓ تاکہ ہیٹی کی سیکیورٹی کیلیے کینیا کی ملٹی نیشنل سیکیورٹی فورس کو ہیٹی بلانے پر بات چیت کی جائے -

وزیر اعظم کے اس دورے پر " پورٹ اوپرنس " کے سب سے بڑے جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ ( جمی چیریز ) نے وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلیے ایک بہت بڑے حملے کا اعلان کیا تھا ـ ہیٹی جیل پر جرائم پیشہ افراد کے اس حملے میں پولیس کے 4 جوان ہلاک اور 5 زخمی ہو گۓ ہیں- ہیٹی پولیس نے اپنے سارے پولیس افسران سے درخواست کی ہے کہ وہ ان مجرموں کو گرفتار کرنے کیلیے مدد کریں اگر انہیں گرفتار نہ کیا گیا تو شہر میں ڈاکوؤں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور شہریوں کا جینا حرام ہو جاۓ گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+