مالدیپ اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی بہت بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے

خطرے کا پیش خیمہ

نیوز ٹوڈے :   مالدیپ میں چین نواز صدر ( محمد معیزو) کے برسر اقتدار آتے ہی مالدیپ اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھنے لگا ہے ـ محمد معیزو نے اقتدار سنبھالتے ہی بھارت کو خبردار کر دیا تھا کہ اہ اپنی فوج کو مالدیپ سے واپس بلا لے- محمد معیزو کے اس اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گۓ ، اور بھارت کو مالدیپ میں چین کی بڑھتی موجودگی سے تحفظ کے خطرات لاحق ہونے لگے ـ اسی لیے بھارتی بحریہ نے چند روز قبل یہ اعلان کیا ہے ، کہ 'وہ مالدیپ سے نکالے جانے کے بعد مالدیپ کے قریب ہی ایک نیا فوج اڈہ " آئی این ایس چٹایو " قائم کر رہا ہے' -

جو کہ مالدیپ کے نزدیک ( منی کوئی) جزیرے پر واقع ہے تاکہ بھارت چین اور مالدیپ کی کارروائیوں پر نظر رکھ سکے ـ مالدیپ نے بھارت کے اس اقدام کا جواب دیتے ہوۓ بھارتی مچھیروں کے ایک جہاز کو ضبط کر لیا ہے ـ مالدیپی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی مچھیرے مالدیپ کے علاقہ میں گھس کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے - محمد معیزو نے اپنی فوج کو یہ حکم بھی دے دیا ہے کہ 24 گھنٹے لکشدویپ پر نظر رکھے اور بھارتی کارروائیوں کا جائزہ لے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+