حوثی فوج نے آج ایک اور کارگو شپ پر کئ میزائلیں داغ دیں

کارگو شپ پر میزائلیں

نیوز ٹوڈے :   یمن کے حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ کو آنکھیں دکھاتے ہوۓ کہا ہے ـ کہ 'بحیرہ احمر میں برطانیہ کے جہاز ڈوبتے رہیں گے ـ اور اسرائیل کا ساتھ نبھانے والے اس کے گھمبیر نتائج بھگتتے رہیں گے' ـ یمنی حوثیوں نے آج پھر ایک کارگو جہاز پر حملہ کیا ہے  یہ جہاز اسرائیل کی طرف جا رہا تھا - حوثیوں کے حملے سے جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے ـ حوثیوں کا کہنا ہے کہ یمن پر حملہ کرنے والوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا جاتا رہے گا ـ اور غزہ میں اسرائیلی حملے رکنے تک بحیرہ احمر میں آپریشن جاری رہے گا -

ادھر اسرائیلی فوج نے آج غزہ میں "جبالیہ کیمپ" کے مشرقی علاقوں پر بمباری کی اور کئی میزائلیں بھی داغیں ـ اسرائیلی فوج نے غزہ کی "العزر یونیورسٹی" پر بھی بہت بھیانک حملہ کیا ہے جس سے پوری یونیورسٹی دھواں دھواں ہو گئی - چار ماہ گزرنے کے بعد آج بھی غزہ پر اسرائیل کے بھیانک حملے جاری ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+