جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق

برفانی تودہ

نیوز ٹوڈے:   جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد اس کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گۓ - "ٹی آر ٹی" رپورٹ کے مطابق جاپان میں صوبہ ( ہو کائیدو کے پہاڑ کوہ ریشری) پر 3 افراد اسکیٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک برفانی تودہ ان کے اوپر آ گرا ـ جس کے نتیجے میں تینوں افراد برف کے تودے کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گۓ -

برف کے نیچے دب جانے والے ان تینوں لوگوں کی تلاش کیلیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں - جاپان کے صوبہ ( ناگانو ) کے جکازا فوکی پہاڑ پر بھی برفانی تودہ گرنے سے 2 لوگ اس کی زد میں آ گۓ تھے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا تھا انہیں معمولی چوٹیں آئی تھیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+