غزہ 11سال بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچے ، خاندان کے 14 افراد سمیت شہید
- 05, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور حیوانیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ـ اسرائیلی حملوں سے عورتیں بوڑھے اور حتٰی کے بچے بھی محفوظ نہیں ـ کچھ روز قبل دنیا میں آنے والے دو جڑواں بچے (وسام اور نعیم ابو عنزہ) بھی اسرائیل کی بمباری سے اپنے خاندان کے14 لوگوں کے ساتھ شہید ہو گۓ - غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دونوں بچوں کو اتوار والے دن دفنا دیا گیا ہے ۔ ان بچوں سمیت ان کے 14 فیملی ممبران رفع میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گۓ تھے -
یہ دونوں جڑواں بچے ان کے والدین کی شادی کے پندرہ سال بعد پیدا ہوۓ ـ اس حملے میں ان بچوں کا والد بھی شہید ہو گیا اور ان کی ماں (رانیہ) غم سے نڈھال ایک ہی بات دہراۓ جا رہی تھی کہ 'اب مجھے ماں کون کہے گا' - میڈیا کے مطابق ان بچوں کی والدہ رانیہ بار بار ایک ہی بات دہرا رہی تھی کہ 'ہماری کیا غلطی تھی اب میں اپنے بچوں کے بغیر کیسے زندہ رہ سکتی ہوں' -
تبصرے