بھارت میں بیوی کو قتل کرکے 3 دن تک اس کی لاش کے ساتھ رہنے والا شخص گرفتار
- 05, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت میں اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کو 3 دن تک گھر میں چھپاۓ رکھنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا - بھارتی میڈیا "ٹائمز آف انڈیا" کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست (اتر پر دیش کے شہر غازی آباد) میں ایک شخص نے اپنی بیوی جس کا نام 'سنتیا' تھا ، کو قتل کر دیا ـ اور 3 دن تک اپنی بیوی کی لاش کے ساتھ خود کو بھی گھر میں بند رکھا - جب تین دن گزرنے سے گھر میں موجود اس کی بیوی کی لاش سے بدبو پھیلنا شروع ہو گئی تو اس کے پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا -
پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نےآ کر گھر سے لاش برآمد کر لی اور اس مجرم کو گرفتار کر لیا ـ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا - پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا - پوچھ گچھ کے دوران مجرم نے بنتایا کہ واردات والے دن بھی دونوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا جس پر غصے میں آ کر اس نے اپنی بیوی کا گلہ دبا کر اسے قتل کر ڈالا تھا ـ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ان دونوں میاں بیوی نے دوسری دوسری مرتبہ شادی کی تھی دونوں نے 14 سال اکٹھے رہنے کے بعد اڑھائی سال پہلے شادی کی تھی -
تبصرے