سعودی عرب کا رمضان المبارک سے قبل پاکستان کو تحفہ

سعودی عرب

نیوزٹوڈے: سعودی عرب کی جانب سے رمضان مبارک سے قبل پاکستان کو سو ٹن کھجور کا تحفہ دیا گیا ہے۔ رمضان مبارک کا مہینہ شروع  ہونے میں صرف چند روز باقی ہیں، اور اس حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو کھجور کا تحفہ دیا گیا ہے۔  سفارتحانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے بھائیوں کے لیے سو ٹن کھجور پیش کی ہے۔  سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینٖڈ سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی کے ہمراہ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں حوالے کی۔ 


 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+