اسرائیلی حملوں میں (حزب اللّٰہ) کے سربراہ کا پوتا عباس خلیل شہید ہو گیا

حزب اللّٰہ

نیوز ٹوڈے :   گزشتہ ہفتے کے اواخر میں جنوبی لبنان پر کیے گے اسرائیلی حملوں میں ( حزب اللہ ) کے سربراہ " حسن نصراللٰہ کا پوتا عباس خلیل بھی شہید ہو گیا " اسرائیل کےحملوں میں عباس خلیل سمیت حزب اللہ کے تین جنگجو ہلاک ہو گۓ تھے - اس سے قبل 1997 ء میں اسرائیل کے حملوں میں ہی حسن نصراللہ کے بیٹے بھی شہید ہو گۓ تھے - عباس خلیل کی ہلاکت پر حزب اللہ نے کہا ہے کہ عباس شہید بھی " یرو شلم کے راستے پر چلا گیا ہے -

سات اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کےرد عمل میں لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ جماعت حزب اللہ نے اسرائیل پر حملوں کا آغاز کر دیا تھا - اور حزب اللہ کا مؤقف اب بھی یہی ہے ، کہ اگر اسرائیل غزہ پر حملے بند کر دے گا تو حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملے بند کر دے گا - کیونکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 2006 کے بعد سے دو طرفہ امن قائم تھا ـ اور اب اٹھارہ سال بعد غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کی وجہ سے دونوں ملکوں میں شدید کشیدگی کا منظر دکھائی دے رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+