بھارتی علاقے ( ڈمکا ) میں ہسپانوی لڑکی کی عصمت دری
- 06, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : مشرقی ہندوستان کے علاقے ( ڈ مکا) میں جمعہ کی رات پیش آنے والے واقعے نے ہندوستان سمیت پوری دنیا کو ہلا دیا ہے - ڈمکا شہر میں سڑک کنارے جمعہ کی رات گیارہ بجے ایک ہسپانوی جوڑے ( وسینٹے اور فرنینڈا ) کو زخمی حالت میں پایا گیا ۔ فرنینڈا 'ہسپانیہ اور برازیل' کی دوہری شہریت رکھتی ہے ـ اور وہ دونوں بھارت میں سیاحت کی غرض سے آۓ تھے ـ لیکن بھارت میں کچھ اوباشوں نے فرنینڈا کی عصمت دری کی اور فرنینڈے پر تشدد کیا -
ڈمکا پولیس نے اس ہسپانوی جوڑے کو زخمی حالت میں سڑک کنارے پایا اور ان دونوں کے بیانات ریکارڈ کروانے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ـ ہسپانوی سیاح جوڑے کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ہسپانوی وزارت خارجہ نے بھی بھارتی حکام پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ جلد از جلد ملزمان کو تلاش کرے - ہسپانوی وزارت خارجہ نے ہسپانوی جوڑے کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہندوستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور متاثرہ ہندوستانی سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی-
تبصرے