بھارت میں میکے والوں نے لیا بیٹی کی خود کشی کا بدلہ سسرالیوں کو جلا کر
- 20, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت میں بیٹی کے خود کشی کرنے پر میکے والوں نے سسرالی خاندان کو جلا کر مار ڈالا ـ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں ایک شادی شدہ لڑکی نے سسرال میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی - جس پر اس لڑکی کے خاندان والوں نے اس لڑکی کے ساس ، سسر کو جلا کر مار ڈالا اور اس کے خاوند ، ایک نند ، اور اس کی دیورانی کو بھی جھلسا کر زخمی کر دیا ـ بھارتی لوکل ٹیلی ویژن چینل (ایکسپریس) کی رپورٹ کے مطابق ـ 27 سالہ لڑکی انیشا کی ایک سال پہلے انشو نامی لڑکے سے شادی ہوئی تھی -
انیشا نے نہ جانے کس بات پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی تو اس کے میکے والوں نے سسرالیوں پر اس کے قتل کا الزام لگا دیا ـ طیش میں آ کر اس لڑکی کے ماموں نے اس کے سسرال کے گھر کو آگ لگا دی - گھر کو آگ لگنے سے انیشا کا سسراور ساس جل کر جان بحق ہو گۓ جبکہ انشو اس کی بھابھی اور ایک بہن آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہو گۓ ـ واقعہ کی رپورٹ پر پولیس نے آگ لگانے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے -
تبصرے