مسافر کی خود سوزی کی کوشش پر بنکاک سے برطانیہ جاتے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

نیوز ٹوڈے :  بین الاقوامی پرواز میں مسافر کی خود کشی کی کوشش سے پرواز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ تفصیلات کے مطابق بنکاک سےبرطانیہ جانے والے جہاز میں دوران پرواز مسافر نے خود کشی کی کوشش کی - انٹر نیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر نے جہاز کے باتھ روم میں گھس کر اپنی جان لینے کی کوشش کی جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے طبی امداد دے کر مسافر کی جان بچا لی -

جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ پر زخمی مسافر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن تاحال مسافر کی جان خطرے میں بتائی جا رہی ہے ـ-خود کشی کی کوشش کرنے والے مسافر کی پہچان سامنے نہیں لائی گئی اور نہ ہی وجہ کہ مسافر نے خود کشی کی کوشش کیوں کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+