ہوا میں اڑنے کا خوف دور کرنا ہی بنا کولمبیا کی ( ڈینئیلا بیریوس ) کی موت کی وجہ

پیرا گلائیڈر

نیوز ٹوڈے :  امریکی لڑکی اپنے اڑان بھرنے کے خوف کو دور کرنے کی کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھی ـ امریکی ملک (کولمبیا) میں ایک27سالہ لڑکی اپنے اڑان بھرنے کے خوف کو دور کرنے کیلیے پیرا گلائیڈ پر سے گر کر جاں بحق ہو گئی - تفصیلات کے مطابق کولمبیا کی 27 سالہ ( ڈینیئلا ہیریوس) شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی ـ لیکن اسے ہوا میں پرواز کرنے سے ڈر لگتا تھا ـ اپنے اس خوف کو دور کرنے کیلیے اس نے پیرا گلائیڈنگ کی جو اس کی موت کا سبب بنی -

ستائیس سالہ ( ڈینئلا ہیریوس) پیرا گلائیڈر کی سیٹ سے گر کر سینکڑوں فٹ نیچے جنگل میں جا گری ـ اس کی تلاش کیلیے باقاعدہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ـ جس سے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اس کی لاش جنگل کے اندر سے ملی - اس حادثہ میں پیرا گلائیڈ اڑانے والا شخص مکمل طور پر محفوظ رہا ـ کولمبیا حکام نے اس حادثے کی تحقیق کا حکم دے دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+