بلوچستان ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ، 18 مزدور پھنس گۓ

کوئلے کی کان

نیوز ٹوڈے : بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 18 مزدور کان کے اندر پھنس گۓ ـ 2 افراد کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا  ـ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ (ہرنائی) میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہوا - جس سے کان دھنس گئی اور کان کے اندر کام کرتے 18 مزدور کان میں پھنس گۓ - کان کے اندر پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلیے اندر جانے والے 10 اور مزدور بھی اندر ہی پھنس گۓ ـ کان میں پھنسے ان 18 مزدوروں کو نکالنے کیلیے ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کردیاہے -

سربراہ مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مدد کیلیے جانے والے 10 مزدوروں میں سے 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ ان میں سے 2 کان کن کان میں ہلاک ہو چکے تھے ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں - اور باقی 8 افراد کی تلاش بھی جاری ہے ـ بلوچستان کے وزیر اعلٰی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ریسکیو کے کام میں تیزی لانے کا حکم دے دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+