گوادر پورٹ کالونی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 2 جوان شہید

دہشتگردوں کے حملے

نیوز ٹوڈے :  سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوۓ گوادر بندرگاہ کی اتھارٹی کالونی پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا -اس کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی شہید ہو گۓ ـ آئی ایس پی آر کے تحت 8 دہشتگرد گوادر پورٹ کی رہائشی کالونی میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے - لیکن حفاظتی امور پر مامور سیکیورٹی کے جوانوں نے ان کو ان کی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیا ـ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 8 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گۓ ـ ان دہشتگردوں کے پاس کثیر تعداد میں اسلحہ موجود تھا -

دہشتگردوں سے مقابلے میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورس کے 2 جوان بھی شہید ہو گۓ ـ شہید ہونے والے سپاہی بہادر خان کی عمر 35 سال اور اس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا ـ جبکہ 28 سالہ سپاہی عمران خیر پور کا رہائشی تھا - آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی ادارے بلوچستان کے امن کو برباد کرنے والے دہشتگردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنانے  کے لیے ہر گھڑی تیار ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+