کینیڈا نے کیا فیصلہ اسرائیل کو ہتھیار نہ بیچنے کا

کینیڈین پارلیمنٹ

نیوز ٹوڈے :  کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیار نہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا ـ کینیڈین پارلیمنٹ میں اسرائیل کو ہتھیار نہ بیچنے کے سلسلہ میں ایک قرارداد پیش کی گئی یہ قرارداد پاس کرانے کیلیے 207 ممبران نے ووٹ ڈالا جبکہ اس قرارداد کے 11 ممبران نے مخالفت کی - اس قرارداد میں فلسطین کی الگ ریاست کے قیام کیلیے بھی مطالبہ کیا گیا ـ کینیڈین پارلیمنٹ نے اس قرارداد کی منظوری کے بعد کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیار نہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے -

کینیڈا کی وزیر خارجہ (میلانیا جولی) کے مطابق پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی اس قرارداد کے بعد اب کینیڈا اسرائیل کو ایک ہتھیار بھی نہیں بیچے گا - اس سے پہلے ہی کینیڈا نے جنوری کے مہینے سے اسرائیل کو خطرناک ہتھیاروں کی سپلائی روک رکھی تھی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+