بھارتی شہری فیس بک پر محبت کے چکر میں 95لاکھ سے محروم

فیس بک پر کی گئی محبت

نیوز ٹوڈے :  فیس بک پر کی گئی محبت نے بھارتی شخص کو دیا 95 لاکھ کا جھٹکا ـ بھارتی نیوز (انڈیا ٹائمز) نے خبر نشر کی ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر ( وڈودرا) کے رہائشی "پراگ ڈیسائی" نامی شخص کی فیس بک پر ایک 'سٹیف محز ' نام کی عورت سے بات چیت شروع ہو ئی - جس کے بعد دونوں کو آپس میں محبت ہو گئی ـ دونوں کی آپس میں واٹس ایپ پر بات ہونے لگی ـ اس عورت نے (پراگ ڈیسائی) کو مکمل اعتماد میں لینے کے بعد اسے جڑی بوٹیوں کے کاروبار میں پیسہ لگانے کا مشورہ دیا -

اس عورت نے ایک اور شخص کو ساتھ ملا کر تھوڑے ہی عرصہ میں پراگ ڈسائی سے 95 لاکھ روپے بٹور لیے ـ اتنی بڑی رقم کے ضیاع کے بعد جب (پراگ ڈیسائی ) کو ہوش آیا تو اس نے اس عورت سے اپنی رقم واپس کرنے کا تقاضا کیا - تو اس عورت نے پراگ ڈیسائی سے رابطہ کے سارے ذرائع بند کر دیے ـ پراگ ڈیسائی نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں مجرموں کے خلاف پرچہ کٹوا دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+