آسٹریلیا نے کی غیر ملکی طالبعلموں کی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیاں

ویزا پالیسی

نیوز ٹوڈے :   آسٹریلیا میں غیر ملکیوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد کو کم کرنے کیلیے آسٹریلیا کی حکومت نے باہر سے آ کر آسٹریلیا میں تعلیم حا صل کرنے والے طالبعموں کےویزا پالیسی کے قوانین میں سختی کا فیصلہ کیا ہے - بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے حکومت نے یونیورسٹیوں میں داخلے کیلیے آئٹس کی شرائط کو مزید سخت کر دیا ہے - اس فیصلے کے تحت آسٹریلیا کے حکام اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ وہ باہر سے پڑھنے آنے والے طالب علموں سے متعلق بناۓ گۓ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر سکیں -

آسٹریلیوی وزیر داخلہ ( کلیر اونیل ) کا کہنا ہے کہ ان نۓ بنائے جانے والے قوانین کا مقصد باہر سے آنے والے سٹوڈنٹس کی تعداد کو کم کرنا ہے ـ آسٹریلیا میں وزٹ ویزا میں توسیع کے عمل کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ـ پچھلے سال کورونا وباء کی وجہ سے حکومت نے غیر ملکی طالب علموں کے کام کے اوقات میں جو اضافہ کیا تھا اس میں بھی کمی کر دی گئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+