امریکہ پہنچا غزہ میں جنگ بندی کرانے کے نزدیک ( انٹونی بلنکن )
- 22, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے وزیر خارجہ ( انٹونی بلنکن ) نے بیان دیا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کرانے کے نزدیک پہنچ چکا ہے ـ غزہ میں جنگ بندی کرانے کے معاملے پر بات چیت کیلیے امریکہ کے وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں - جہاں پر وہ جلد ہی سعودیہ کے "ولی عہد محمد بن سلمان" سے ملاقات کریں گے ـ عرب میڈیا سے بات چیت کے دوران ( انٹونی بلنکن ) کا کہنا تھا کہ امریکہ اس حق میں نہیں کہ اسرائیل رفع میں وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن کرے -
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ حماس سے نمٹنے کیلیے مختلف طریقوں پر غور کر رہا ہے ـ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ غزہ میں جاری جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے - امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں جاری کارروائیوں کو رکوانے کیلے امریکہ ایران پر زور ڈال رہا ہے ـ انہوں نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران حماس پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ 'حماس کو غزہ میں جاری انسانی جانوں کے نقصان کی پروا ہوتی تو وہ جلد از جلد جنگ بندی مذاکرات کی کوشش کرتے'-
تبصرے