سعودی عرب: وزارت سیاحت کا ملازمتوں سے متعلق اہم بیان

سیاحت

نیوزٹوڈے: سعودی عرب میں وزارت سیاحت کی جانب سے ملازمتوں سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت میں ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے جعلی ای میلز یا اشتہارات سے خبردار کیا گیا ہے۔وزارت کا کہنا تھا کہ جعل سازوں کی جانب سے وزارت کا نام استعمال کر کے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے وزارت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وزارت سیاسحت کے بیان کے مطابق فرضی اسامیوں کے اعلان کے حوالے سے وزارت کا کوئی تعلق نہیں، ان سے خبردار رہا جائے جو ہیکرز کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔  انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ، جعل سازوں کی جانب سے کسی بھی دیے گئے لنک پر کلک نہ کریں ، اور نہ کسی انجام یا غیر مصدقہ اکاونٹ پر لاگ ان کیا جائے۔ وزارت کا خبردار کرتے ہوئے ، کہنا تھا کہ قرضی ای میلز یا پیغامات کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے، اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+