رمضان کی آمد پر منائ گئ خوشی معصوم فلسطینی بچے کی جان لے گئی

فلسطینی بچے

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں رمضان کی آمد کی خوشی اور معصوم شہید فلسطین کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے چراغ روشن کرنے والا بچہ اسرائیلی جارحیت کا شکار ہو گیا ـ "العربیہ نیوز" کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ العربیہ نیوز کے رپورٹر کے سامنے بیت المقدس میں بناۓ گۓ (شفعات پناہ گزین کیمپ) میں پیش آیا - جب ایک بچہ رمضان کے دوسرے دن رمضان کی آمد اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے بچوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر چراغ جلانے لگا تو اچانک ایک دھماکہ سا ہوا اور ایک گولی بچےکا سینہ چیرتی ہوئی پار ہو گئی -

گولی لگتے ہی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی بچہ دم توڑ چکا تھا ـ اسرائیلی پولیس کے مطابق اسے یہ اختیار حاصل ہے کہ خطرہ محسوس کرتے ہی آتش بازی کرنے والے شخص کو گولی مار سکتی ہے - رپورٹ کے مطابق بچے کی لاش بھی اسرائیلی پولیس نے اس شرط پر ورثا کے حوالے کی کہ اس کے جنازہ میں 40 سے اوپر لوگ شامل نہ ہو ں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+