حماس نے الشفا ہسپتال کے گرد گھیرا ڈالی صیہونی فوج کو کرارہ جواب دیا

الشفاء ہسپتال کے گرد گھیرا

نیوز ٹوڈے :  حماس نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دیا ہے ـ عسکری جماعت حماس کا کہنا ہے کہ (الشفاء ہسپتال) کے گرد گھیرا ڈالی اسرائیلی فوج پر القسام بریگیڈ نے لگاتار کئی حملے کیے ہیں - حماس نے ثبوت کے طور پر القسام بریگیڈ کے اسرائیلی فوج اور اس کے ٹینکوں پر کیے گۓ حملوں کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں ـ وڈیو میں ایک عمارت کے اندر مورچہ بناۓ اسرائیلی فوج کو حماس کی اسنائپر گن کا نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے-

حماس کا کہنا ہے کہ الشفا ہسپتال کے گرد موجود 3 اسرائیلی ٹینکوں کو "الیاسین راکٹ" سے اڑا دیا گیا ہے - اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال میں موجود کئی سہولیات کو برباد کر دیا ۔ صیہونی فوج نے ہسپتال کے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا ـ حماس کے مطابق صیہونی فوج الشفا ہسپتال کے عملے اور مریضوں کے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے  اور اسرائیل کی اس حرکت پر عالمی برادری خاموش ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+