رمضان راشن کی تقسیم پر حکام کا عوام کے ساتھ نارروا سلوک

رمضان راشن

  نیوز ٹوڈے :  جھنگ میں 3 سال پہلے فوت ہو جانے والی عورت رمضان راشن لے گئی ـ تفصیلات کے مطابق 'جھنگ شہر کے محلہ کلوانا گلی نمبر 8 ' میں رہائش پذیر بزرگ محمد اسلم جن کی بیوی 3 سال پہلے وفات پا چکی ہے ـ جب رمضان راشن لینے آۓ تو ان کا شناختی کارڈ چیک کرکے انہیں بتایا گیا کہ آپ کے کارڈ پر آپ کا راشن تو آیا تھا آپ سے پہلے آپ کی بیوی آپ کا راشن لے کر جاچکی ہے-

جس پر محمد اسلم نے بتایا کہ ان کی بیوی کو تو فوت ہوۓ بھی 3 سال ہو چکے ہیں جس پر راشن تقسیم کرنے والے افراد نے اسے ڈی سی آفس سے رابطہ کرنے کا کہا ـ محمد اسلم ڈی سی آفس گۓ اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کوواقعہ سے متعلق بتایا محمد اسلم نے ڈپٹی کمشنر سے التجا کی کہ آپ نے راشن نہیں دینا تو بیشک نہ دیں لیکن خدا کیلیے میری بیوی تو مجھے واپس کر دیں ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+