نوابشاہ میں زمین کا جھگڑا ، 6 افراد ہلاک 6 زخمی

خاندانوں میں فائرنگ

نیوز ٹوڈے :  نواب شاہ زمین کے جھگڑے  میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گۓ - تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نواب شاہ کے گاؤں (حاجی واحد بخش ڈاہری) میں پیش آیا ــ گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں دو خاندانوں کے درمیان زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر مخالفت چلی آ رہی تھی -

پولیس کے مطابق واقعہ کے روز دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا زبردست مقابلہ ہوا - فائرنگ کے اس مقابلے میں 6 افراد جاں بحق ہو گۓ اور 6 شدید زخمی ہو گۓ ـ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+