غزہ میں امدادی سامان کے منتظر افراد پر صیہونی فوج کا ٹینکو ں سے حملہ ، 19 افراد شہید

صیہونی فوج

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں بھوک اور غربت کے مارے مزید 19 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا - غزہ میں ملنے والے امدادی آٹے کے تھیلوں کے انتظار میں کھڑے معصوم لوگوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کی مشین گن سے فائرنگ کر دی - فائرنگ کی زد میں آ کر 19 فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گۓ - (رفع اوردیر البلاح) کے علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر حملے کرکے صیہونی فوج نے 14 لوگوں کو شہید کر دیا ہے -

دوسری طرف صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ خوراک کی شدید کمی اور بھوک کی وجہ سے غزہ میں نۓ پیدا ہونے والے بچوں کی اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں - قومی صحت کے ادارہ کے ترجمان ڈاکٹر ( مارگریٹ پیرس) کا کہنا ہے کہ غزہ میں اپنے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں کے مطابق وہ نۓ پیدا ہونے والے بچوں کو مرتا ہوا دیکھ رہے ہیں کیونکہ جب وہ پیدا ہوتے ہیں تو ا ن کا وزن بہت کم ہوتا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+