امریکہ "ہیوسٹن سٹی" میں کم عمر لڑکوں کی بغیر اسلحہ بینک ڈکیتی

بینک میں ڈکیتی

نیوز ٹوڈے :  امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں بینک میں ڈکیتی کرنے والے 3 جوانوں کو ان کے گھر والوں نے خود تھانے میں آ کر پولیس کے حوالے کر دیا - تفصیلات کے مطابق امریکہ کے شہر (ہیوسٹن میں گرین پوائنٹ) علاقے میں واقع ایک ویل فارگو بینک میں 3 نوجوان داخل ہوۓ - ان جوانوں نے کیش کاؤنٹر پر بیٹھے شخص کو ایک دھمکی آمیز پرچی دی ـ اور اپنی مطلوبہ رقم لے کر فرار ہو گۓ نوجوانوں کے پاس کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا -

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈاکوؤں کو دیکھ کر حیران رہ گئی کیونکہ تینوں ڈاکو بہت چھوٹی عمر کے تھے - پولیس نے ان تینوں لڑکوں کی تصاویر مختلف جگہوں پر لگا دیں اور ساتھ میں لکھا کہ ان کی تلاش میں ہماری مدد کریں - یہ بات ہے تو ناقبل یقین لیکن ان تینوں نے بینک میں ڈکیتی کی ہے جس پر ان کے والدین ان لڑکوں کو خود آ کر پولیس کے حوالے کر گۓ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+