اسرائیلی وزیر اعظم( بن یامین نیتن یاہو ) امریکہ سے ناراض ہو گۓ

اسرائیلی وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 10 ملکوں نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا - امریکہ کے اس قرارداد میں حصہ نہ لینے پر اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکہ سے ناراض ہو تے ہوۓ اپنے عہدہ داروں کا امریکی دورہ کینسل کر دیا - غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ایک سو پینسٹھ دن بعد اسرائیلی فوج کے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کو رکوانے کیلیے سلامتی کونسل میں 10 ملکوں کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو منظور کر لیا گیا -

امریکہ نے اس قرارداد میں کوئی عمل دخل نہیں کیا نہ امریکہ نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا اور نہ ہی اسے ویٹو کیا - امریکہ کی اس حرکت پر نیتن یاہو نے احتجاج کے طور پر اپنے وزراء کا امریکہ کا دورہ کینسل کر دیا - نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی زبان سے پھر چکا ہے - امریکہ نے اسرائیلی وزراء کے اس دورے کے کینسل ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+