پاکستان کی سمندری فوج نے 8 ایرانی مچھیروں کی زندگی بچا لی

پاکستانی  سمندری فوج

نیوز ٹوڈۓ :   پاکستان کی سمندری فوج نے ایران کے ماہی گیروں کی جان بچا لی - آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایرانی کشتی جس پر 8 مچھیرے سوار تھے کو کھلے سمندر میں آگ لگ گئی جس پر مچھیروں نے پاکستان کی سمندری فوج سے رابطہ کیا - پاکستان کی سمندری فوج نے ایرانی مچھیروں کی ایمرجنسی کال پر بر وقت عمل کرتے ہوۓ 8 ایرانی مچھیروں کو کشتی سے نکال لیا اور کشتی میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا -

آئی ایس پی آر کے نے کہا کہ ایرانی مچھیروں کی بروقت مدد کر کے پاکستان کی سمندری فوج نے ثابت کیا ہے کہ وہ سمندر میں ہر وقت اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلیے تیار ہے - اور پاکستانی سمندری فوج نے ایرانی ماہی گیروں کی زندگیاں بچا کر جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+