برازیل میں مچائی تباہی طوفانی بارش اور سیلاب نے

طوفانی بارش اور سیلاب

نیوز ٹوڈے:   برازیل میں بارش اور تندو تیز ہواؤں نے مچائی تباہی ـ متعدد حادثات میں 25 لوگ جاں بحق ہو گۓ - برازیل  میڈیا کے مطابق برازیل کے مشرقی علاقوں میں ہونے والی تیز بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی - ریاست "ریوڈی جنیرو " میں آنے والی طوفانی بارش اور سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے - اس ریاست میں 10 افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں ـ اوربرازیل کی ریاست " اسپریتو سانتو" میں بھی مختلف مقامات پر بارش اور طوفان کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو گۓ اور کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں -

برازیل کی ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ " ریوڈی جنیرو اور اسپیترو سانتیو" برازیل کی ان دونوں ریاستوں کو سیلاب نے تباہ کر دیا ہے - اور ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں - ریسکیو حکام کے مطابق " ریوڈی جنیرو " کے ایک تباہ شدہ مکان سے 16 گھنٹے کے بعد ایک بچی کو باحفاظت نکالا گیا ـ بچی کے ساتھ اس کے والد کی لاش بھی ملی جس نے بچی کو اپنے نیچے چھپا رکھا تھا - ایک سال قبل 2022 میں بھی ان علاقوں میں آنے والے سیلاب اور طوفانی بارشوں سے 241 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+