سلامتی کو نسل نے کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

سلامتی کونسل

نیوز ٹوڈے :  اقوام متحدہ کی 'کونسل براۓ سلامتی امور' نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو فوری طور پر روکنے کی قرارداد منظور کر لی - پیر کے روز ہونے والے اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں 10 ملکوں نے مل کر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو جلد از جلد رکوانے کی قرارداد پیش کی - سلامتی کونسل میں جن ممالک نے یہ قرار دادپیش کی ان میں الجزائر ، ایکواڈور ، جاپان ،سوئٹزرلینڈ ،مالٹا ، جنوبی کوریا اور کئی اور ملک شامل ہیں-

سلامتی کونسل کے تمام 15 ممبران میں سے 14 ممبران نے اس قراراداد کے حق میں ووٹ دیا اور ایک رکن امریکہ نے اس قرارداد کی ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا - اس سے پہلے بھی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی 4 مرتبہ قرارداد پیش کی گئی جو کہ ایک مرتبہ بھی منظور نہیں ہوئی - اقوام متحدہ کے سربراہ ( انتونیو گوتریس ) نے اس قرارداد کے منظور ہوتے ہی اس پر عمل درآمد کے طور پر غزہ میں فوراً جنگ بند کرنے اور یرغالیوں کو بھی فوری طور پر بغیر کسی شرط کے رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے - حماس نے سلامتی کونسل سے منظور شدہ اس قرارداد کو مانتے ہوۓ کہا کہ یہ قرار داد دونوں فریقین کو قیدیوں کی رہائی کیلیے تیاری پر زور دیتی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+