تربت میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 4 دہشتگرد ہلاک
- 27, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے: پاکستان کی سمندری فوج کے اڈے (پی ۔ این ۔ ایس ۔ صدیق) پر دہشتگردانہ حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوۓ 4 دہشتگرد مار دیے ، اس کارروائی میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ـ تفصیلات کے مطابق تربت میں واقع پاکستان کے سمندری فوجی اڈے پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش کی گئ لیکن سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوۓ ان کو ان کی کوشش میں ناکام بنا دیا -ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات کو چند دہشتگردوں نے پی این ایس صدیق کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو سمندری فوج کی مدد کیلیے موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع کر دی گئی -
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی بھر پور کارروائی کے نتیجے میں چار دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گۓ - آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اس مقابلے میں بلوچستان آرمی کا ایک "سپاہی نعمان فرید" شہید ہو گیا -نعمان فرید مظفر گڑھ کا رہائشی تھا ـ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلیے کلئیرنس آپریش کیا جا رہا ہے-
تبصرے