ویتنام ، ایک آدمی کے پیٹ سے نکلی زندہ مچھلی
- 27, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک آدمی کے پیٹ سے زندہ مچھلی نکال لی - غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام کے صوبہ (گوانگ نین) میں ایک آدمی پیٹ میں سخت درد کی وجہ سے ہسپتال آیا تو ڈاکٹروں نے شدید تکلیف کی وجہ سے اس کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے وغیرہ کرواۓ ـ جس پر پتہ چلا کہ مذکورہ آدمی کے پیٹ میں کوئی چیز موجود ہے ـ جس سے اس کی جان بھی جا سکتی ہے -
ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس مریض کا آپریشن کیا اور اس کی انتڑیوں کے اندر سے ایک زندہ ایل مچھلی نکال لی - جس کی لمبائی 30 سینٹی میٹر تھی - مریض کے پیٹ کے اندر زندہ مچھلی دیکھ کر ڈاکٹروں کو بھی شاک لگا - ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا آپریشن کامیاب ہو چکا ہے اور مچھلی نے آنت کے جس حصے کو نقصان پہنچایا تھا اسے بھی آپریشن کے دوران نکال دیا گیا - مریض سے جب پوچھا گیا کہ زندہ مچھلی اس کے پیٹ میں کیسے چلی گئی تو اس کے پاس اس بات کا کوئی معقول جواب نہیں تھا - ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ مچھلی مریض کے نیچے کے حصے ریکٹم سے بڑی آنت میں داخل ہوئی ہے-
تبصرے